خیبر پختونخوا: لکی مروت میں 3ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر

76

پشاور (آن لائن) ملک میں پولیو کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی، خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں 3ماہ کا بچہ پولیو سے متاث ہوا، جس کے بعد ملک میں 72پولیو کے کیس
سامنے آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینڈ پولیو پاکستان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔ لکی مروت میں 3 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔اینڈ پولیو پاکستان کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکوں کی کوئی خوراک نہیں دی گئی تھی۔ رواں برس ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے اور یہ شرح سنہ 2015ء سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔ صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ 8 کیسز سندھ میں، 6 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔
لکی مروت پولیو