ٹیم کے مفاد میں سرفراز کوہٹانے کا فیصلہ کیا،احسان مانی

108

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا تاہم ان کی ناقص کارکردگی اور اعتماد میں کمی کے باعث ٹیم کی بہتری کے لیے یہ فیصلہ کرنا پڑاہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی، وہ ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دکھائی دیں گے۔ احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز کی موجودہ فارم اور اعتماد سب کے سامنے تھا، اس لئے ٹیم کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔