سوکا ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کو مسلسل چوتھے میچ میں بھی شکست ہنگری نے4-1سے فتح حاصل کی

107

ایتھنز(جسارت نیوز)پاکستانی ٹیم سوکا ورلڈ کپ 2019 میں چوتھے میچ بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی ،ہنگری کی ٹیم سے شکست کا سامنا کر نا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق یونان میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کوئی بھی میچ نہ جیت سکی ،پاکستان کے خلاف ہنگری کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قومی ٹیم کو گروپ ایچ کے میچ میں ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی۔ یہ پاکستان کو میگا ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست تھی۔ پاکستان کی ٹیم نے اپنے گروپ ایچ کے چوتھے اور آخری میچ میں ہنگری کے خلاف گول کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے، ہنگری کی طرف سے ہولائور، پونکوک، بوگنار اور رابولڈ نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔