سعدیہ راشد الیون نے حکیم محمد سعید شہید باسکٹ بال فیسٹیول میچ جیت لیا

338

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید شہید کے یوم شہادت پر عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلے گئے “حکیم محمد سعید شہید باسکٹ بال فیسٹیول میچ “کی ٹرافی سعدیہ راشد الیون نے مد مقابل پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید الیون کو 41کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لی ۔فاتح کلب کی جانب سے شارق سلیمان 14،حسن علی 12،نوفل علی 10،رنر اپ کلب کی جانب سے عبید حیفظ 13،محمد دانیال خان 11،یش کمار 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکورر ہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ممتاز احمد ،کاشان خان ،زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،مائیکل ٹرنر ،راج کمار لکھوانی تھے ۔میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلامحمد خان ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد ،KBBAکے سیکریٹری طارق حسین اور دیگر موجود تھے ۔