صحت مندمعاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہوگا،عبدالشکور شاد

281

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیاری سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی پاکستان یوگا اسپورٹس فیدریشن کے چیئر مین عبدالشکور شاد نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہوگا ،شہر قائد میں شعبہ اسپورٹس میں لاتعداد ٹیلنٹ موجود ہے شہر کراچی میں کھیل اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آگاہ کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہر کراچی کے مختلف اسپورٹس تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئر مین خالد بلوچ بھی موجود تھے وفد میں پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر نفیس احمد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد شامل تھے ۔وفد نے شہر کراچی میں کھیل اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، MNAشکور شاد نے وفد کو یقین دلا یا کہ اسپورٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا شہر میں اسپورٹس تنظیموں کو اکیڈمی اور گرائونڈ کی فراہمی سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ یقینی بنا ئے تاکہ تنظیمیں کھلاڑیوں کی بہترین تربیت اور نئے ٹیلنٹ کو متعارف کراسکیں ۔