دھنی بخش ،نعمان رشید فٹبال،عثمان شہید کلب اگلے مرحلے میں

135

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلا آل کراچی دھنی بخش ،نعمان رشید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ لیا ری جنرل فٹبال اسٹیڈیم زیر اہتمام ینگ پھول پتی فٹبال کلب کلری لیاری کے تحت گزشتہ روز1میچ کھیلا گیا عثمان شہید کیماڑی بمقابلہ ینگ نوالین کے درمیان ہوا جو کہ عثمان شہید کیماڑی نے1-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کھیل کے آغاز سے ہی عثمان شہید نے برتری حاصل کرنے کے لئے ینگ نوالین کے گول پر بھرپورحملے کئے عثمان شہیدکے سعید الرحمن نے پہلے ہاف کے 9 ویں منٹ میںگول کرکے مقابلہ 1-0 کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ1-0 رہا۔دوسرے ہاف میں بھی عثمان شہید کا پلڑا بھاری رہا اور یہ اسکور میچ کے آخری وسل تک برقرار رہا۔اس طرح عثمان شہید کی ٹیم نے 1-0 گول سے کا میابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لی۔اس میچ کو ریفری حیدر علی نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری آصف اور باباجمیل نے سپروائز کیا۔میچ کمشنرماما رمضان ،لالا رحیم میڈیکل میں جمیل تھے۔