مارچ کے شرکا پر تشدد ہوا تو نتائج خطرناک ہونگے، اے این پی

108

تیمرگرہ (آن لائن) اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ مارچ کے شرکا پر تشدد کیا گیا تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے،تمام جمہوری قوتیں آزادی مارچ میں جے یوآئی کے ساتھ ہونگی۔ جے یو آئی دیر لویرکے وفد نے ضلعی امیر سراج الدین کی قیادت میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرزاہد خان سے اُ ن کے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگومیں زاہد خان نے یقین دلایا کہ آزادی مارچ ملک کے سیاسی مستقبل کا تعین کردے گا ،زاہد خان نے کہا کہ اے این پی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے ، ناکام پالیسیوں کے سبب اسٹاک مارکیٹ بیٹھ چکی ہے ، بے روزگاری ،مہنگائی نے غریب عوام کاجینا محال کرددیا ہے ،جس کا واحد حل موجودہ حکومت کی رخصتی اور نئے شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ،انہوں نے کہا کہ مارچ کے شرکا پرکسی قسم کا تشد د یا مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا گیا تو اے این پی کے کارکن اسلام آباد کا رخ کرینگے اور اس صورت میں اسفندیار ولی خان مارچ کی قیادت کرینگے ۔