ایف پی سی سی آئی کا وفد سر ی لنکا روانہ

238

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی کی سر براہی میں ایف پی سی سی آئی کا وفد کو لمبو سر ی لنکا کے لیے روانہ ہو گیا جہا ں وہ سارک چیمبر کی 78ویں ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس اور دوسر ی سر گر میوں جیسا کہ علا قا ئی تجا رت پر کا نفر نس اور سارک وومن بز نس سمٹ میں شر کت کرے گا ۔ اجلا س کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی مو جو دہ علاقائی تجا رت کی صورتحال پر تبا دلہ خیال کر یں گے اور جنو بی ایشیا ممالک کے در میان تجا رتی رکا وٹو ں سے متعلق با ت چیت کر یں گے ۔اجلاس میں پاکستان کے علاوہ افغانستا ن ، بنگلا دیش، نیپا ل اور سری لنکا بھی شر کت کر یں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہاکہ جنو بی ایشیا کا خطہ آبادی کی تقسیم ، تنو ع، ثقافت اور تا ریخی تعلقات کی وجہ سے دنیا کا سب سے متحرک علاقہ ہے لیکن سارک ریجن 1985 میں قائم ہوا ہے اور اب اسکی آبادی 1.8ارب افراد پر مشتمل ہے جبکہ اسکی قو می آمدنی 3.5کھر ب ڈالر ہے اور اس خطے کی 40فیصد آبادی خطہ غر بت سے کم سطح پر زندگی گزار رہی ہے ۔ SAFTA جو کہ آزاد تجا رتی معاہدہ ہے کہ نفا ذ کے با وجو د سا رک ممالک کی آپس کی 55سے زائد در آمدات ٹیر ف ، پیرا ٹیر ف اور دوسر ی تجا رتی رکا و ٹو ں کا شکا ر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سارک ممالک کے در میان علاقا ئی تجا رت اب بھی 5فیصد تک ہے ۔ سار ک وومن بز نس لیڈر سمٹ کے ساتھ سیمینا ر ، نما ئس اور B2Bکا انعقا د بھی ہو گا اور اس سال سارک چیمبر کی بز نس خواتین کی کو نسل کی چیئر مین شپ سر ی لنکا سے افغانستان کو منتقل ہو گی ۔ اور پاکستان کی جانب سے سارک وومن سمٹ صنو بیہ زبیر ، حنا منصب ، لالارخ اور صبا ولیم شر کت کرر ہی ہیں۔ جبکہ سارک چیمبر کے پاکستا ن کے وفد میں سنیئر نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک،سابق صدور ایف پی سی سی آئی زبیر احمد ملک اور زبیر طفیل،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور مسلم محمدی ، ارشد جمال کے علاوہ حمید اختر چھڈا،سیف الدین زومکاوالااور سارک کے لائف ممبر ناصر محمو د شامل ہیں ۔