بیچ لگژری ہوٹل اور ٹی وی نیشن کے مابین معاہدہ

272
بیچ لگژری ہوٹل اور ٹی وی نیشن کے درمیان معاہدہ کے دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے
بیچ لگژری ہوٹل اور ٹی وی نیشن کے درمیان معاہدہ کے دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بیچ لگژری ہوٹل اور ٹی وی نیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے بدھ کو کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈیجیٹل ٹی وی سروس کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری سے بیچ لگژری ہوٹل میں مہمان ٹی وی نیشن کی جانب سے پیش کردہ چینلز کی وسیع ورائٹی، ایچ ڈی تصویر، معیاری آواز، الیکٹرانک پروگرام گائیڈ (ای پی جی) اور بہت سے دیگر دلچسپ فیچرز کے ذریعے ٹیلی ویژن کے شاندار تجربہ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ٹی وی نیشن ایک معروف ڈیجیٹل ٹیلی ویژن سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس کی سروس مختلف شہروں میں موجود ہے اور یہ تیزی سے پاکستان بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسیع کر رہا ہے۔ ٹی وی نیشن کا وژن اپنے شراکت داروں کو بااختیار بنانے اور اپنے صارفین کو اینا لاگ سے ڈیجیٹل ٹی وی میں منتقل کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ اس کے صارفین کو عالمی معیار کے مطابق ٹیلی ویژن سروسز تک رسائی حاصل ہو سکے اور وہ مقامی و بین الاقوامی چینلز سے لطف اندوز ہو سکیں۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے آواری ہوٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ڈنشاوبی آواری نے کہا کہ آواری میں ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہوٹل انڈسٹری مہمانوں کی خدمت کے اعلیٰ معیارات کا تقاضا کرتی ہے۔ اور ٹی وی نیشن کے ساتھ یہ شراکت داری ایک واضح بیانیہ ہے کہ ہم نئی ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کر رہے ہیں اور کھلے دل سے ڈیجیٹل ٹی وی کو اپنا رہے ہیں۔ یہ بہتری کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیچ لگژری ہوٹل میں ہمارے مہمان اپنے قیام کے دوران ایچ ڈی ٹی وی سروس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ٹی وی نیشن کے سی ای او معروف شاہانی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں آواری ہوٹلز کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے جو ہوٹل انڈسٹری کے شعبہ میں ایک لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نظریات صارفین کو اعلیٰ سروس دینے میں مشترک ہیں چنانچہ ہم طویل المدتی باہمی شراکت داری کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ٹی وی نیشن پیمرا کے ڈیجٹلائزیشن وژن کو پاکستان میں عملاً فعال بنا رہا ہے۔ اس مشن کے مطابق ہمارے انتہائی اہم فیچرز میں سے ایک الیکٹرانک پروگرام گائیڈ (ای پی جی) ہے جو صارفین کو روزانہ کے پروگرام کی فہرست دیکھنے، یاددہانیوں کا تعین کرنے اور ان کے پسندیدہ ٹی وی شوز کو ریکارڈ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔