پاکستان میں ہر دوسری بچی تعلیم کی نعمت سے محروم ہے

66
لائف بوائے شیمپو اور دی سٹیزن فائونڈیشن کے مابین معاہدے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو
لائف بوائے شیمپو اور دی سٹیزن فائونڈیشن کے مابین معاہدے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لائف بوائے شیمپو اور دی سٹیزن فائونڈیشن کے مابین ملک بھر میں دس ہزار لڑکیوں کو تعلیم دینے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی سی ایف اسکول کورنگی میں خصوصی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لائف بوائے شیمپو اور دی سٹیزن فائونڈیشن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملک بھر میں دس ہزار لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کا مقصد ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر آگاہی بڑھانا اور عوام الناس میں اس کی اہمیت اُجاگر کرنا ہے۔پاکستان میں ہر دوسری بچی تعلیم کی نعمت سے محروم ہے ۔ لڑکیوں کو نہ پڑھانے کی منفی قدامت سوچ کے خاتمے کے لیے لائف بوائے شیمپو کی انتظامیہ نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے تاکہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے شعبے میں کام کرکے اُنہیں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرے۔ شہری بھی لائف بوائے اور دی سٹیزن فائونڈیشن کے اس کارِخیر کا حصہ بن سکتے ہیں اور وہ فیس بک اور یوٹیوب پر لائف بوائے کی فلم ’بیٹی پڑھائو ، اُسے مضبوط بنائو‘ کو شیئر کرکے اہم فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی لائف بوائے شیمپودیہی علاقوںمیں اس شعور کو اُجاگر کرنے کے لئے کا م کرتا رہے گا تاکہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔اس موقع پر یونی لیور پاکستان کی بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر شعبے کی ڈائریکٹر محترمہ عاصمہ حق نے کہا ’گزشتہ چند سالوں سے لائف بوائے شیمپو خودمختار اور مضبوط بیٹیوں کی مہم پر کام کررہا ہے ۔ 2018ء میں ہم نے اس سفر کا باقاعدہ آغاز کیا تاکہ ملک میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت پر آگاہی فراہم کی جاسکے۔ اس سال ہم نہ صرف بچیوں کی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں بلکہ ٹی سی ایف کی مدد سے لڑکیوں کو تعلیمی نظام کاحصہ بھی بنارہے ہیں۔ ہم سب سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہمارے وطن کا مستقبل روشن و تابندہ ہو۔دی سٹیزن فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب سید اسدایوب احمد نے اس شراکت داری پر اپنی رائے میں کہا’ہماری آرگنائزیشن کا مقصد پاکستان میں پھیلی ناخواندگی کا خاتمہ کرنا ہے۔ ہم روزانہ ہی دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح تعلیم بچیوں کے مستقبل کو روشن کررہی ہے اور وہ معاشی طور پر بااختیار ہورہی ہیںجس سے اُن کے خاندانوں کی بہبود میں اضافہ ہورہا ہے۔یہ عمل باقی کمیونٹیوں میں اچھی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور نتائج خاصے حوصلہ افزا ء ہیں۔ میں تمام لوگوں سے گذارش کرتاہوں کہ وہ بھی اس کارخیرکا حصہ بنیں اور لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیں تاکہ ہمارے ملک کی اقتصادی و سماجی نمو بہتر ہو۔‘