اسپین: آزادی مارچ بارسلونا پہنچ گئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

175
بارسلونا: اسپین کی علاحدگی پسند ریاست کاتالونیا کے مختلف شہروں سے آزادی مارچ کے قافلے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں
بارسلونا: اسپین کی علاحدگی پسند ریاست کاتالونیا کے مختلف شہروں سے آزادی مارچ کے قافلے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں

بارسلونا (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے نیم خود مختار صوبے کاتالونیا میں علاحدگی پسند رہنماؤں کو سزا سنائے جانے کے خلاف مظاہرین نے صوبائی دارالحکومت بارسلونا کو جام کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین بڑی تعداد میں شہر میں داخل ہوئے اور سڑکوں کو بند کردیا۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن پر قبضہ کرکے ٹرینوں کی آمدو رفت کو معطل کردیا۔ اسپین حکومت نے حالات کے باعث 26اکتوبر کو ہونے والا فٹ بال میچ کو ملتوی کردیا۔