ویت نام میں شدید بارش سے تباہی‘ 3 افراد ہلاک

105
ویتنام: شدید بارش کے باعث آبادی زیر آب آگئی ہے‘ شہری سیلاب میں کشتی چلا رہا ہے
ویتنام: شدید بارش کے باعث آبادی زیر آب آگئی ہے‘ شہری سیلاب میں کشتی چلا رہا ہے

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویت نام میں کئی روز سے جاری بارش نے ملک بھر میں تباہ مچادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ویت نام کے وسطی حصے میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 5بچے زخمی ہوئے،جب کہ مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔ بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے 600مکانات تباہ ہو ئے، جب کہ فارموں میں 23ہزار سے زائد جانور مرگئے۔ ملکی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق چند روز میں بارش کا زور ٹوٹ جائے گا،تاہم حکام کی جانب سے ہنگامی صورتحال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔