فائرنگ سے جاں بحق ڈرائیوروں کے اہل خانہ سے حافظ نعیم کی ملاقات

474
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ڈبلیو ایف اواہلکاروں کی فائرنگ سے جاںبحق ٹرک ڈرائیوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کررہے ہیں‘عبدالرزاق اور محمد اسحق خان بھی موجودہ ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ڈبلیو ایف اواہلکاروں کی فائرنگ سے جاںبحق ٹرک ڈرائیوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کررہے ہیں‘عبدالرزاق اور محمد اسحق خان بھی موجودہ ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نیشنل ہائی وے پر ایف ڈبلیو اوفورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈرائیوروں سید ایوب ،نیاز علی اور محمد رسول کے اہل خانہ شیر ایوب وزیر ،محمد رفیق اور دیگرسے ملاقات کی اور اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوںاور ورثا کو جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے اور ان کو انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی سمیت ہر ممکن امداد اور تعاون کرے گی ۔حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم ،آرمی چیف ،گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے،متاثرہ خاندانوں اور ان کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے ، معقول معاوضہ دیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔ مجرموںکو سزائیںنہ ملنے سے ہی اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ہائی ویز پر ٹول پلازہ کے عملے کی جانب سے زاید رقوم کی وصولی کے خلاف ڈرائیورزاکثر احتجاج کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ان کے احتجاج کو ختم کرانے اور ان کی شکایات کو دور کرنے کے بجائے ان پر فائرنگ کی گئی جس میں 3 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں او رمزید کئی افراد موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں ،اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، اس موقع پر مرحومین کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ملاقات میں جاں بحق ہونے والوںکے عزیزشیر ایوب، ضلع غربی کے امیر محمد اسحاق خان،جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق خان ،انعام الرحمن،عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔