وزیراعظم سے علما کرام کی ملاقاتیں‘ تعاون کی یقین دہانی

441
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام کا وفد ملاقات کررہا ہے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام کا وفد ملاقات کررہا ہے

اسلام آباد ( آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علما کر ام اور مشائخ اتحاد و یگانگت کے پیغام کو عام کر یں اور ریا ست مدینہ کے خواب کی تکمیل کے لیے ر ہنما ئی کر یں،کشمیر کے معاملے کو بھی زیا دہ سے زیا دہ اجاگر کر یں،حکومت مدارس کے طلبہ کو برابری کی بنیاد پر مواقع دینا چاہتی ہے،مو لا نا فضل الر حمن کے جا ئز مطالبات سنیں اور ما نے جا سکتے ہیں مگر کو ئی بھی نا جا ئز مطالبہ تسلیم نہیں کیا جا ئے گا ۔ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی جید علما کرام اور مشائخ کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، اعجاز چودھری، یوسف بیگ مرزا اور دیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں شیخ القرآن والحدیث مولانا عبد المالک، علامہ طاہر اشرفی، مفتی منیب الرحمن، علامہ عارف واحدی و دیگر شریک ہوئے۔وزیراعظم نے اجلاس میں مدارس اصلاحات سمیت دیگر مذہبی امور پر علما کو اعتماد میں لیا۔ علما نے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے علماکرام کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار پر بریفنگ دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔وزیراعظم نے کہا کہ مو لا نا فضل الر حمن کے جا ئز مطالبات سنیں اور مانے جا سکتے ہیں مگر کو ئی بھی نا جا ئز مطالبہ تسلیم نہیں کیا جا ئے گا ، دینی مدارس کے حوالے سے انقلابی اصلاحات کی جارہی ہیں، پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا جارہا ہے، دینی مدارس کے طلبہ کو حکومتی سرپرستی فراہم کریں گے ،حکومت مدارس کے طلبہ کو برابری کی بنیاد پر مواقع دینا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ مدارس کے طلبہ بھی ڈاکٹر، انجینئر اور آرمی افسربنیں کون مسلمان ہے جو ختم نبوتؐ کا پہرہ دار نہیں؟۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، بھارتی وزیراعظم اب کرفیو ہٹانے سے ڈر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کے بعد وادی میں بد ترین خون ریزی ہوگی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آزادی مارچ پر زیادہ بات نہیں کی وزیر اعظم عمران خان نے صرف مدارس کی اصلا حات پر بات کی ہے ۔