کرکٹرز2لاکھ 72ہزار ڈالر کے عوض فکسنگ پر تیار ہوئے

211

یو اے ای کے کپتان محمد نوید اور سینئر کرکٹر شیمان انور 2لاکھ 72ہزار ڈالر کے عوض  ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 3میچز میں فکسنگ پر تیار ہوئے تھے۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان پر اپریل میں دورہ زمبابوے سے نظر رکھی ہوئی تھی، ہرارے میں پولیس نے ایک اور کرکٹر مہردیپ چاکر کو 3 دیگر بھارتی باشندوں کے ہمراہ گرفتار کیا تاہم بعد میں انھیں چھوڑ دیا گیا تھا، مہردیپ نے وہیں قدیر احمد کو بھی فکسنگ میں الجھانا چاہا تھا۔

 نوید اور شیمان نے جمعے سے شروع ہونے والے ایونٹ میں کچھ سیشن اور میچ کا نتیجہ فکس کرنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی اسی وجہ سے ان سب کو معطل کیا گیا۔اینٹی کرپشن یونٹ نے اس بارے میں پولیس کو بھی رپورٹ کردی ہے، نوید اور شیمان کو ذاتی طور پر ان پر عائد چارجز سے آگاہ کیا گیا، قدیر پاکستان گئے ہوئے ہیں جبکہ مہردیپ کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔