شعیب ملک اورمحمد حفیظ بھی ٹیم پر بوجھ

227

لاہور:سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سنیئر پلیئرشعیب ملک اورمحمد حفیظ کوبھی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےآزمائے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم میں دوبارہ شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اب نئے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان ٹی 20ٹیم میں شعیب ملک اورمحمد حفیظ کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا  ہے ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کے حوالے سے بورڈ بابر اعظم کو پہلے آگاہ کردیا ہے۔