“ڈنڈے کی سیاست ہمیں بھی آتی ہےہم بھی اسی قسم کے لوگ ہیں”

347

وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ڈنڈے کی سیاست ہمیں بھی آتی ہےہم بھی اسی قسم کے لوگ ہیں مگر مولانا فضل الرحمان سیاست کریں،انتشار نہ پھیلائیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان لوگوں کو توڑ پھوڑ کرنے کی تربیت دے رہے ہیں، فضل الرحمان سیاست کے بجائے انتشار کی طرف جارہے ہیں،ڈنڈے کی سیاست ہمیں بھی آتی ہے مگر ہم انتشار کی سیاست نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب چیخنے کے بجائے پارٹی کی تنظیم سازی پر توجہ دیں،آپ سے لاڑکانہ بھی جا رہا ہے۔