آج کا جلسہ حکومت کے خلاف تحریک کا نکتہ آغاز ہوگا

247

کراچی: پیپلز پارٹی کے وزیراطلاعات سعید غنی کا کہنا ہےکہ لاڑکانہ میں اگر ہم حکومتی مشنری استعمال کرتے تو نہ ہارتے۔

پیپلز پارٹی کے وزیر اطلاعات  نے کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائدکےسامنے جلسے سے شام میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے،جلسہ حکومت کے خلاف تحریک کا نکتہ آغاز ہوگا۔

انھوں نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمیل سومرو کو کئی پولنگ اسٹیشن پر روکا گیا اور اندر جانے نہیں دیا گیا، پیپلز پارٹی کو ہرانے میں ہر ممکن کوشش کی گئی اور ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز  پیپلز پارٹی کے جمیل سومرو نے کل ہتھکنڈوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا اور دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔