کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک بھر میں سائرن بجائے گئے

410

کشمیری عوام سےاظہار یکجہتی کے طور پر آج ملک بھر میں3بجے سائرن بجائے گئے۔

وفاقی حکومت نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر آج ملک بھر میں سہہ پہر تین بجے ملک بھر میں سائرن بجانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سہہ پہر تین بجتے ہی ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اور عوام اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے جب کہ قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت  چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں مختصر تقاریب منعقد کی گئیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔