امریکا جانے کی خواہش پوری نہ ہوئی ،311 بھارتی ڈیپورٹ

476

میکسیکو کے نیشنل مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایم) کہا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 311 بھارتی باشندوں کو ملک بدر کر دیاگیا۔

آئی این ایم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بھارتی باشندوں کے پاس میکسیکو میں رہنے کے لیے درکار دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ ملک بدر کیے جانے والے بھارتی باشندے میکسیکو کی باجا کیلی فورنیا، ویراسکوز، چیاپس، سونورا، میکسیکو سٹی، ڈورانگو اور ٹاپسکو ریاستوں میں امیگریشن حکام کے حوالے کیے گئے تھے۔

کاکارروائی اس موقع پر کی گئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ روکنے کے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو وہ میکسیکو کے تجارتی سامان پر محصولات میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

اس دھمکی کے بعد میکسیکو نے اپنی سرحد پر سیکورٹی سخت کرتے ہوئے اور غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کے پروگرام کا دائرہ وسیع کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ تارکین وطن کو تالوکا انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بوئنگ 747 کے ذریعے نئی دہلی بھیجا گیا ہے۔