جماعت اسلامی کے وفد کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

1057

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ملاقات میں پرویز الہیٰ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

جماعت اسلامی کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، صوبے کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔