وزیراعظم عمران خان پیر کو کراچی کا دورہ کریں گے

170

وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ دورے پر پیر کو کراچی پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی نے اپنےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم پیر کے روز کراچی  کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گورنر سندھ، وفاقی وزرا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر یں گے جب کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی میں چائنہ پاور پروجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔