پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار

290

پیرس: فائینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے  پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف اے  ٹی ایف کے صدر ژیانگ من لیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خاتمے خلاف اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں ہم ان اقدامات کو سراہتے ہیں لیکن فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف اے ٹی اے کی جانب سے پاکستان کوفروری 2020 تک ٹائم دیا گیاہے تاکہ پاکستان اپنے تمام ملکی معملات کو مزید بہتر کرسکے۔

یاد رہےکہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستان کا 5 رکنی وفد شریک ہے۔