چہلم :سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

463

سندھ :حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق20اکتوبر کوچہلم کے موقع پراسلحہ لے کر چلنے، اسلحہ کی نمائش کرنے اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے وفاق سے چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ پر کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی بیک اپ سپورٹ کے لیے فوج کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ فوج تعینات کرنے کی منظوری کی صورت میں فوج کے اہلکار کراچی کے حساس علاقوں سمیت جلوس کے روٹ پر تعینات کیے جاسکتے ہیں۔