اظہر علی ٹیسٹ اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان مقرر

502

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی  کو ٹیسٹ ٹیم اور بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے اظہر علی اور بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا کردیا ہے جبکہ سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی  دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا جاچکا ہے۔

اظہر علی دورہ آسٹریلیا کےدوران 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ  بابر اعظم 3 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتنی کے فرایئض سرانجام دیں گے۔

اظہر علی آج سہ پہر 3:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں  پریس کانفرنس کریں گے۔

دوسری جانب سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، میں اظہراور بابرکیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

سرفراز احمداپنا ساتھ دینےپر کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور سلیکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔