جنگی مہارتوں کےلیےفزیکل فٹنس بہت ضروری ہے، آرمی چیف

243

کراچی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے قطع نظر جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہیں، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے پی ای سی ای ایس چیمپئن شپ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزبھی آرمی چیف کےساتھ تھے۔