ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا بل منظوری کیلیے گورنر پختونخوا کو ارسال

120

پشاور(آن لائن)ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی 2019ء کا بل حتمی منظوری کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال
کردیاگیا،صوبائی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی تھی،جس کے بعد ڈاکٹرز،نرسز او رپیرامیڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج بن گئے تھے، طبی عملے کی جانب سے اس ایکٹ کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج بھی شروع کیا تھا جو کہ تاحال جزوی طور پر جاری ہے ،صوبائی اسمبلی میں ایکٹ کی منظوری کے بعد صوبے میں اسے نافذ العمل کرنے کے لیے اسے گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایکٹ سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی جبکہ اسپتالوں سے مفت علاج کی سہو لت بھی ختم نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی سرکاری ملازمت کا درجہ ختم ہو گا جبکہ پنشن اور سرکاری مراعات بھی ختم نہیں کی جائے گی،ایکٹ کے تحت اسپتال کا انتظام بااختیار بورڈ آف گورنر کے سپرد کیا جائے گا،ایکٹ کے تحت بورڈ آف گورنر میں لوکل سطح پر سماجی شعبوں کے ماہرین اور پیشہ ور لوگوں کو شامل کیا جائے گا،ایکٹ کے تحت بورڈ آف گورنر میں ڈاکٹرز اور نرسز کو بھی نمائندگی دی جائیگی تاہم ڈاکٹروں نے اس ایکٹ کو منظور کرنے سے انکار کیا تھا۔
ہیلتھ بل