عمران خان کٹھ پتلی ہے،حکومت اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے،فضل الرحمن

144
پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جمعیت طلبا ئے اسلام کے گولڈن جوبلی سیمینارسے خطاب کررہے ہیں
پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جمعیت طلبا ئے اسلام کے گولڈن جوبلی سیمینارسے خطاب کررہے ہیں

پشاور(نمائندہ جسارت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کیسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کٹھ پتلی ہے اصل حکومت تو اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہا پسند نہیں، اگر ہم انتہا پسند ہوتے توطالبان کی مخالفت نہ کرتے، ہم نے اسلحہ اٹھانے اورخودکش حملوں کی مخالفت کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27اکتوبر کوکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی مناتے ہوئے قافلے نکلیں گے اور31اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ حکمران ہمارے رضاکاروں کے ڈنڈوں سے خوفزدہ کیوں ہیں، حکمران بسیں روکیں گے تو ہم گھوڑوں، پیدل، سائیکلوں اورکشتیوں میں آئیں گے چاہے دوماہ بھی انتظارکیوں نہ کرناپڑے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کی مہم چل رہی ہے، عالمی سطح پرگریٹ گیم جاری ہے اورامریکا نئی جغرافیائی تقسیم کرناچاہتاہے۔ ہماری تحریک سے عمران ہی نہیں اسرائیل بھی پریشان ہے۔ بوڑھے ریٹائرڈ جرنیل کشمیرحاصل کرنیکاطریقہ بتانے کی بجائے اسرائیل تسلیم کرنے پردلائل دیتے ہیں، یہ ریٹائرڈ جرنیل اپنی حدود میں رہیں ہمیں سیاست کرنا نہ سکھائیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ یہ جمہوری حکومت نہیں بلکہ کٹھ پتلی ہے، اصل حکومت تو اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے، جعلی حکومت کے خلاف پوری اپوزیشن یکجاہے، وزیراعظم اب سلیکٹیڈ نہیں بلکہ ریجیکٹیڈ ہے، جب آئین پرڈاکا ڈالاگیاتوہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں، قران وسنت کے مطابق ہی پاکستان میں قوانین بنیں گے۔
فضل الرحمان