ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈکپ ، سندھ پولیس نے تین ٹرافیاں اپنے نام کرلیں

1115

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر کورنگی میں مورخہ12 اکتوبر تا16اکتوبر منعقدہ پہلی ڈی جی کوسٹ گارڈ اوپن شوٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان رینجرز،پاکستان کوسٹ گارڈ،پولیس اور سویلین پرمشتمل دو سو سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔شوٹنگ ایونٹ کو بہترین اورعمدہ کارکردگی کی بدولت سندھ پولیس نے اپنے نام کرتے ہوئے چار میں سے تین ٹرافیاں جیت کر سندھ پولیس کے پرچم کو بلند کیا۔ایس ایس یو کے عاطف سلطان کو اس ایونٹ میں بہترین شوٹر کا اعزاز ملا اور جیت کے حقدار ٹھرائے گئے جبکہ ایس ایس یو کے ہی کماندو عبدااللہ خان رنر اپ پوزیشن پرآئے۔اسی طرح شوٹنگ کی ایمیچور کٹیگری میں ایس ایس یو کے عاطف سلطان نے شوٹنگ کے مجموعی مقابلے میں ونر جبکہ آرآر ایف کے انسپکٹرنعمت بھٹی نے رنراپ ٹرافی حاصل کی۔علاوہ اذیں عاطف سلطان نے پسٹل شوٹنگ مقابلے میں بھی شیلڈ حاصل کی جبکہ نوید حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کی ٹیم نے مذکورہ چیمپیئن شپ کی چار میں سے تین ٹرافیاں اپنے نام کیں اوربہترین شوٹرز قرار دیے گئے۔ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ نے سندھ پولیس کی تیکنیکی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریف کی۔