ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی دولت رام لوہانہ کو تعاون کی یقین دہانی

112

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری سے ملاقات۔ ڈپٹی اسپیکر کی بزنس کمیونٹی کے وفد کو مکمل تعاون کی اور مسائل کو ہر سطح پر حل کرانے کی یقین دہانی۔ صدر دولت رام لوہانہ نے ڈپٹی اسپیکر کو بزنس کمیونٹی کو حکومت سندھ اور ضلعی سطح پر مختلف محکموں میں حل طلب مسائل سے آگاہ کیا اور اُن سے درخواست کی کہ وہ اپنا اَثر و رُسوخ استعمال کر کے بزنس کمیونٹی خاص طور پر سائٹ ایریا سے متعلق مسائل جو منیجنگ ڈائریکٹر سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ اور دیگر محکموں سے متعلق تھے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے آگاہ کیا کہ حیدرآباد چیمبر وزارت کامرس حکومت پاکستان سے لائیسنس شدہ واحد ادارہ ہے جو بزنس کمیونٹی کا قانونی طور پر مسائل حل کرانے کا اختیار رکھا ہے۔ لیکن حکومتی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر جو مختلف اَمور سے متعلق کمیٹیاں اور بورڈز تشکیل دیئے جاتے ہیں۔ اُن میں حیدرآباد چیمبر کو نمائندگی نہیں دی جاتی جبکہ غیر لائیسنس یافتہ انجمنوں کو نمائندگی دے دی جاتی ہے جو انصاف اور قانونی قواعد کے خلاف ہے۔ ڈپٹی اسپیکر جن کی دعوت پر چیمبر کے وفد نے اسمبلی کا دورہ کیا نے یقین دہانی کرائی کہ اُن کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ اِس سے قبل صدر دولت رام لوہانہ نے ڈپٹی اسپیکر کو چیمبر کی جانب سے شیلڈ پیش کی اور چیمبر آنے کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کرلی۔ اِس موقع پر وفد میں سینئر نائب صدر معیز عباس، نائب صدر محمد یاسین خلجی، سابق صدر محمد اکرم انصاری، حاجی محمد یعقوب، حاجی یوسف سلیمان، مرتضیٰ ایزی، ممبر چیمبر اور سندھ صوبائی اسمبلی ندیم احمد صدیقی، سلیم الدین قریشی، سکندر علی راجپوت، محمد سہیل میمن، پرویز فہیم نوروالا، عبدالسلیم آرائیں، رمیز الدین احمد، محمد ایوب شیخ، محمد شریف پونجانی، محمد الناصر، سکندر میمن و دیگر بھی شامل تھے۔، محمد فہد میاں، احمد ادریس چوہان، شان الٰہی سہگل ، محمد ادریس میمن اور فرحان اقبال شامل تھے۔