فرانس کے 2 استاذ ایران میں گرفتار‘ حکومت کی تنقید

209
ایران میں گرفتار کیے گئے فرانسیسی اساتذہ کی فائل فوٹو
ایران میں گرفتار کیے گئے فرانسیسی اساتذہ کی فائل فوٹو

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے تہران میں زیر حراست اپنے 2استاذوں کو رہا نہ کرنے پر ایرانی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق رولینڈ مارشل کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا،جب کہ اس سے قبل فرانسیسی نژاد ایرانی شہری فریبا عادل کو حراست میں لیا گیا۔ دونوں پیرس کی ایک معروف سائنس یونیورسٹی کے سینئر تحقیق کار ہیں۔ تہران حکام کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں کن الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ فرانسیسی خاتون ترجمان ایگنس وان درموہل نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ فوری طور پر ان پر لگائے گئے الزامات کی نشاندہی کی جائے۔ اب تک مارشل کی گرفتاری کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا، کیوں کہ فرانسیسی حکام خاموشی سے رہائی کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ مارشل کو قونصل خانے کی اعانت اور وکیل کی سہولیت فراہم کی گئی ہے۔