ٹیم کے وسیع تر مفاد میں سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا،احسان مانی

359

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ  سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا لیکن ٹیم کے وسیع تر مفاد میں ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔

پی سی بی کی جانب سےبیان میں  احسان مانی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی، وہ ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دکھائی دیں گے۔

احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز کی ناقص کارکردگی اور اعتماد میں کمی سب کو نظر آرہی تھی ، اس لئے ٹیم کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔