اسپین  نے ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت پر بابندی لگا دی

334

میڈرڈ: شام میں جاری ترک آپریشن کے باعث اسپین نے ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت پر بابندی عائد کردی ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسپین نے ترکی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسپین یورپی یونین میں شامل ممالک سے نئےعسکری ساز و سامان کی برآمد کےنئے اجازت ناموں کے اجرا کومسترد کرتا ہے جو شام میں حالیہ فوجی آپریشن میں استعمال کیا جارہا ہے ۔

یاد رہے کہ جرمنی ، فرانس سعودی عرنے کے بعدترکی اسپین کی عسکری صنعت کا 4  بڑا خریدار ہے، جس نے سال 2018 میں 16.25 کروڑ یورو کا دفاعی اسلحہ خریدا تھا۔

واضح رہے کہ اسپین کی جانب سے  شام میں ترکی کے داخلے کی مذمت کی گئی تھی۔