عظیم قوم بنناہے،ملک کوبھیک سےنہیں چلانا، عمران خان

777

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہہمیں عظیم قوم بنناہے،ملک کوبھیک سےنہیں چلانا،کامیاب جوان پروگرام کی سب سےاہم چیزمیرٹ ہے۔

کنونشن سینٹراسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی جس سے وزیراعظم عمران نے خطاب کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کےلیے100ارب روپےرکھےہیں،نوجوانوں کیلیےنیشنل انٹرن شپ پروگرام بھی لےکرآرہےہیں،نوجوانون کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپ کروائیں گے،10 لاکھ نوجوانوں کوقرضے دیں گے،یہ قرضے نوجوانوں کیلیے ہیں ، 25 ارب صرف خواتین کیلیے ہوں گے ، گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی ممبر شپ کریں گے، 10ارب روپےاسکل ایجوکیشن پر خرچ کریں گے۔ہم نےسب کو میرٹ پرقرض دیناہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،حکومت اورقوم کومل کرنیاپاکستان بناناہوں گا،تین پروگرام آگے آرہے ہیں،نئےپاکستان میں سب برابرکےشہری ہیں،یوتھ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن بنارہےہیں تاکہ ملک کےنوجوان ایک دوسرےسےرابطے میں رہیں،5 لاکھ سے 50 لاکھ تک قرضے میرٹ پر دیے جائیں گے ، یہ قرضے 45کمزور اضلاع میں دیے جائیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ مدارس کےعلماء سےملاقاتیں کرکےمعاملات طےکیےہیں،مدارس کو بھی مرکزی دھارے میں شامل کررہے ہیں،پورےپاکستان میں یکساں نظام تعلیم چاہتےہیں،2ہزاراساتذہ کوعالمی معیارکی تربیت دی جائےگی،بچوں کو دینی اوردنیاوی تعلیم دینی ہے،دینی مدارس کےبچوں کوجدیدعلوم سےآراستہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی تاریخ میں عظیم ترین انسان محمدﷺہیں،بڑا انسان بننا ہے تو حضرت محمد ﷺکی زندگی کوباربار پڑھنااورسمجھنا ہوگا،دنیااس کویادرکھتی ہےجوانسانوں کےلیےکچھ کرتاہے،مدینہ کی ریاست پہلےدن نہیں بنی،جدوجہدکرنےکےبعدبنی،

وزیر اعظم نے مولانا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے،فضل الرحمن کی پارٹی کے لوگ بھی میرٹ پرآئے تو انہیں بھی قرضے دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میرٹ لارہے ہیں اور کرپشن پر قابو پارہے ہیں، ہمارے ملک میں بدقسمتی سے نا میرٹ تھا اور نہ کرپشن کو روک سکے، وہ انسان اوپرجاتاہےجس کی سوچ بڑی ہوتی ہے،جس کاخواب بڑاہوتاہے،میرٹ قوم کے لیے سب سے اہم چیز ہوتی ہے، جب پاکستان بناہم کرپشن کونہ روک سکے،جب پاکستان بناقائد اعظم نےکہامیرٹ ہواورکرپشن نہ ہو،دنیا میں وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جن میں میرٹ کا سسٹم بہتر ہوتا ہے،بادشاہت کےنظام میں میرٹ نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں خوددار قوم بننا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا۔14 ماہ میں سب سےبڑامسئلہ یہ آیا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے،صرف 2 سگریٹ کمپنیاں ٹیکس دے رہی ہیں ،باقی 98فیصد ٹیکس نہیں دےرہیں،ہمیں اپنےآپ کوبدلناپڑےگا،ٹیکس نہیں دیں گےتو ملک کیسے چلےگا،

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ 12ماہ میرےلیےسب سےمشکل تھے،ملک دیوالیہ تھا،اگلے 5سال میں ملک میں 10ارب درخت لگانے ہیں،مجھے اللہ پر پورا ایمان ہے کہ اس ملک کا اچھا وقت شروع ہونے والا ہے، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے،انسان بدلتاہے،ذہنوں میں تبدیلی آتی ہے،ہمیں اپنےآپ کوبدلنا ہے،سچائی کی طرف جاناہے۔

تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، پارٹی کی مرکزی قیادت اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ غیرملکی سفرا، عالمی اداروں کے نمائندے اور تمام بڑی جامعات کے وائس چانسلرز بھی تقریب میں موجود تھے۔