“آلو مٹر بیچ کر معیشت کو سہارا نہیں دے پائیں گے”

452

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم روٹین کے آلو مٹر بیچ کر اکانومی کو سہارا نہیں دے پائیں گے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے یہ کہہ دیا کہ سرکاری نوکریاں نہیں مل سکتیں تو میڈیا میں طوفان آگیا حالانکہ معیشت کی الف ب جاننےوالےکومعلوم ہوگاکہ پرائیویٹ سیکٹرمیں کامیابی حاصل کرناہوگی، معیشت کی سرپرستی سرکاری سیکٹرنہیں نجی شعبہ کرتا ہے ہم روٹین کے آلو مٹر بیچ کر اکانومی کو سہارا نہیں دے پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ ہوتی تھی تو پتا نہیں ہوتا تھا کہ آگے کیاہوگا اب فیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹیوں کو بزنس کرنے کی اجازت دیں، ہمیں زراعت میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنا ہوگی، ہمیں نوجوانوں کے ذریعے کامیاب معیشت بنانی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کیا چاہتے ہیں اس کے لیے یونیورسٹیز میں ریسرچ کرنا ہوگی۔