کراچی کے پوش علاقے کی دکان میں دھماکا

240

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس  خیابان بدر میں حجام کی دکان میں دھماکے  کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز کافی دور تک سنائی دی گئی جس کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پہنچیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا حجام کی دکان میں کمپریسر  پھٹنے سے ہوا،اور دھماکے کے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 28 سالہ محمد رضا ،17 سالہ مدنی ،21 سالہ ناظم کے نام سے کرلی گئی جب کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔