خواتین کو با اختیار بنانے سے خطے میں غربت کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے، عبدالرحیم شیخ

382

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام غربت کے عالمی دن کے موقع پر آج بی آئی ایس پی کراچی ڈویزن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بی آئی ایس پی حکام اور بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین اور انکے خصوصی بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔حکومت پاکستان نے غربت کے عالمی دن کے موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا وظیفہ 5000 سے بڑھاکر 5500 کردیا ہے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی سندھ عبدالرحیم شیخ نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کا ایک وسیع سوشل سیفٹی پروگرام ہے جو ابتک 57 لاکھ خاندانوں کی کفالت کررہا ہے۔

بی آئی ایس پی پورے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کا واحد مرکز ہے۔عبدالرحیم شیخ نے مزید کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے سے خطے میں غربت کے خاتمے کو مدد مل سکتی ہے اور بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کی کوششوں میں مخلص ہے اور پورے ملک کے مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

احساس پروگرام کے ذریعے سود سے پاک قرضوں، پیشہ ورانہ اور مہارتوں کی تربیت کے ذریعے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے احساس پروگرام میں حکمت عملی کے تحت غربت سے فارغ التحصیل ہونے کا اقدام شروع کیا ہے۔

تاکہ وہ معاشی اور معاشرتی خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ اگلے چار برس کے دوران ہر مہینے میں تقریبا 80 ھزار روپیہ سود سے پاک دیا جائے گا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام غربت کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر طاہر نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ذولقرنین، ڈویژن ڈائریکٹر کراچی ریاض الحسن، ڈویژن ڈائریکٹر لیاری ذولفقار علی ابڑو، میڈیا آفیسر شفقت علی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔