اقدام قتل کیس:2بھائیوںسمیت 3ملزمان کی ضمانت منظور

80

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نیاز حسین سومرو کی عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث دوسگے بھائی سمیت تین ملزمان شمشاد عرف دلشاد منو ولد الطاف راجپوت‘ عرفان عرف منو ولد الطاف راجپوت اور شیر علی ولد وحید کے وکیل محمد رضوان راجپوت ایڈووکیٹ
کے دلائل سننے کے بعد 50ہزار روپے فی کس کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو جام میں ممتاز علی ولد محمد سلمان نے 8اکتوبر کو مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ سیری شوگر ملز میں ملازمت کرتا ہے 2012ء میں عرفان عرف منو نے فائرنگ کرکے مجھے زخمی کیا تھا جس کی وجہ سے میری ٹانگ کٹ گئی تھی 2013ء میں شہزاد عرف جوجی راجپوت کے قتل کے مقدمے میں مجھ کو چالان کرایا 2سال جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر باہر آیا ہوں۔ گزشتہ روز اپنے دوست عامر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جارہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار عرفان عرف منو شمشماد‘ فرحان نے شیر علی کی ایما ء پر فائرنگ کرکے اس کو اور اس کے دوست عامر کو زخمی کردیا ، واضح رہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد ٹنڈو جام پولیس نے مقدمے میں نامز ایک ملزم فرحان راجپوت کو گرفتار کرلیا تھا۔
ضمانت منظور