نوجوانوںکوگٹکا اور مین پوری کی تباہی سے بچایا جائے،ندیم قاضی

82

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی ، نائب صدر شعیب جعفری و دیگر اراکین کمیٹی نے ہائیکورٹ سندھ کی جانب سے مین پوری گٹکا و منشیات کے خلاف سخت ترین احکامات جاری کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مین پوری گٹکا کے
استعمال سے لاکھوں افراد متاثر ہورہے ہیں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث اس پر عمل نہیں ہورہا ہے لیکن اب سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد اس کے مکمل خاتمہ کیلیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور انتظامیہ کا بھی فرض ہے کہ اس پابندی پر بلاتفریق عمل کرے اور اس حکم کی آڑ میں کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ اپنی نوجوان نسل کو اس تباہی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور انتظامیہ وپولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔
ندیم قاضی