پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

112

باجوڑ ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں فائرنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جاں بحق ہو گئے ہیں۔ باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں گل جاں بحق ہو گئے ہیں۔فائرنگ
کرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی رنجش کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے تاہم ابھی تک کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔
پی پی رہنما قتل