اسپتالوں میں ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے ، آسیہ گل

134

سرگودھا (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا کہ محکمہ صحت شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اس لیے ادارہ کے ہر شعبہ کو عوامی خدمت کا جذبہ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔ وہ ڈی سی آفس میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دے رہے تھے۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر مظفر احمد ، ڈی ایچ اوڈاکٹر امجد ، سمیت محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے اسپتالوں میں ادویات کی ہر وقت موجودگی کو یقینی بنانا متعلقہ اسپتال کے انچارج کی ذمے داری ہے اور انتظامی افسران اسپتالوں میں ادویات سمیت تما م ضروری آلات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی صفائی اہم ترین معاملہ ہے اس پر بھرپور توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ دودھ دہی سمیت دیگر اشیا میں ملاوٹ کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹریوں کو بجھوائے جائیں۔