ٹنڈوالٰہیار،الخدمت فائونڈیشن کے تحت پروگرام

105

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن (آرفن فیملی سپورٹ پروگرام) کی جانب سے ٹنڈوالٰہیار میں ورلڈ ہینڈ واشنگ ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں سینئر استاد نصیرالدین قائمخانی نے بچوں کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ معروف ٹرینر اعجاز احمد باجوہ نے بچوں کو ہاتھ دھونے کا طریقہ سمجھایا۔اس موقع پر ضلعی کوآرڈینیٹر( آرفن فیملی سپورٹ پروگرام حاجی شفیق احمد مغل)، ایڈمنسٹریٹر الخدمت اسپتال ٹنڈوالٰہیار محمد یونس قائمخانی اور ضلعی امیر جماعت اسلامی ٹنڈوالٰہیار دیدار احمد بھرانی اور پروگرام انچارج ( آرفن فیملی سپورٹ پروگرام ) محمد سلمان ارشد بھی موجود تھے۔