اسٹیل ٹاؤن تھانے کے 2اہلکاروں نے مویشی کے تاجرکولوٹ لیا

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ اسٹیل ٹاؤ ن میں 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف تاجر کو لوٹنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی ہے جس میں مدعی ممتاز علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مریض ہیں اور ان کا ڈاؤمیڈیکل اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ بیماری کی وجہ سے وہ چہل قدمی کرنے کے لیے نیشنل ہائی وے کی طرف نکلے تو اسٹیل ٹاؤ ن تھانے کے اہلکار ایاز اور امیر نواب نے انہیں روک لیا۔مدعی کے مطابق انہوں نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ مال مویشی کا کاروبار کرتے ہیں تاہم پولیس اہلکار انہیں اسلحہ کے زور پر جھاڑیوں میں لے گئے اور جیب سے 9,000 روپے نکال لیے۔مدعی کے مطابق انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تھانے کی حدود میں دیکھ لیا ہے لہٰذا ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دونوں اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم کوئی گرفتاری نہیںہوئی۔