علامہ اقبال کی نظم پڑھنے پر بھارتی اسکول بند، ہیڈماسٹر معطل

662

نئی دہلی: بھارت میں  ہندو انتہاء پسندی عروج پر پہنچ گئی، 117 سال پرانی علامہ اقبال کی نظم “لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری”اسکول کی اسمبلی میں پڑھنے کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر کو معطل کرکے اسکول بند کر دیا گیا۔

بھارتی ریاست پٹنہ کے شہر پلی بھیر کےاسکول میں علامہ اقبال کی خوبصورت دعائیہ نظم پڑھنا بھی جرم بن گیا ہندوؤں نے علامہ اقبال کی نظم” لب آتی ہے دعا بن کےتمنا میری “کو ہندو مخالف قرار دے دی جبکہ برائی سے بچانے والی یہ دعا اسمبلی میں پڑھوانے پر مسلمان ہیڈ ماسٹر فرقان کو بھی معطل کردیا۔

دوسری جانب اب  بھارتی مسلمانوں  میں یہ سوال گردش رکرہا ہے کہ کیا قائد اعظم محمد علی جناح کا مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک صحیح فیصلہ تھا؟۔

واضح رہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں کی جانب ایک جانب علامہ اقبال کا ایک کلام جو دعا کے طور پر ہے اس کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا تو دوسری جانب شاعر مشرق کا لکھا ہوا  “سارے جہان سے اچھا ہندوستان ہمارا” پڑھنےپر کوئی اعتراض نہیں ہے۔