کراچی میں شدید سردی کی پیشگوئی

705

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اس سال کراچی میں  شدید سردی پڑے گی  اورنومبر کے وسط تک موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس سال کراچی میں شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباؤ موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دباؤ یعنی پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کیلئےموزوں ہے،پریشر گریڈینٹ اس وقت شمالی بلوچستان میں موجود ہے۔

حکام محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پریشر گریڈینٹ کی وجہ سے شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم خشک ہوسکتا ہے اور نومبر کے وسط تک موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصؤں میں موسم خشک رہے گاجبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔