بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

287

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 3 کشمیری نوجوانو کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں نام نہاد آپریشن کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

محاصرے کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو حراست میں لیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر گولیاں مار دیں جس سے تینوں نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

دریں اثناء ضلع پلوامہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک مزدور کو گولیاں مار کر قتل کردیا، فوری طور پرمقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔