شاہد آفریدی نے عمران خان کو کامیابی کا نسخہ بتا دیا

633

پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو حکومت کی کامیابی کے لیے مشورے دے ڈالے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر پرائم منسٹر 3 چیزوں پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دیں تو ان کی حکومت کامیاب ہوجائے گی، وزیراعظم  کو   تعلیم، کرپشن اور بے روزگاری کے خاتمے پر کام کرنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ لوگوں کو نوکریاں سے نکالا جارہا ہے،  بڑی تعداد میں لوگ بے روز گار ہورہے ہیں،  روز گار ہے نہیں اور پھر لوگوں سے نوکریاں بھی چھینی جارہی ہیں، حکومت تعلیم پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرے، اگر حکومت نے 50 فیصد بھی کرپشن پر قابو ٍلے تو بڑی بات ہے۔