روسی صدر کا ترک ہم منصب کو فون، دورہ ماسکو کی دعوت

426

روسی صدر ولادی میر پیوٹن  نے ترک صدر رجب طیب اددوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

کریملن کے صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق روسی صدرولادی میرپیوٹن نے ترک صدررجب طیب اردوان سےٹیلیفون کر کے شمالی شام میں تر ک آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کیا،دونوں رہنماؤں نےترک،شامی فوج کےدرمیان ممکنہ ٹکراؤسےبچنےکی ضرورت پربھی بات چیت کی۔

روسی صدرنےترک ہم منصب کودورہ ماسکو کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی شام کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی شام کے اہم شہر منبج میں ترک  اور شامی فورسز کے درمیان روسی فورسز دیوار بن کر کھڑی ہیں تاکہ بشار الاسد اور ترک فوج میں تصادم نہ ہونے دیا جائے۔