چترال میں مسافر کوچ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

423

چترال کے علاقے راغ لیسٹ میں مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جاں بحق افراد اور زخمیوں کی لاشوں کوبونی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث مزید اموات کا خدشہ ہے۔