گجرات،شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی

758

پنجاب: شہر گجرات میں شاپنگ مال میں آگ لگنے سے بچی سمیت 2افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے۔

گجرات کی معروف شاہراہ بھبھر روڈ پر واقع کثیر المنزلہ شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمات میں پھیل گئی ۔

جس میں درجنوں دکانیں ، فلیٹس اور تقریبا 17 سے زائد گاڑیاں آتشگی کی زد میں آئیں.فوری ریسیکیو کرکے عمارت میں پھنسے محصورین جن میں بچے ، خواتین اور بزرگ موجودتھے انہیں فوری نکال لیا گیا۔

آگ میں گھرے افراد کو نکالنے کےلئےکرینوں کی مددسے عمارت کی دیواروں میں شگاف ڈالے گئے۔

13فائربریگیڈ کے100اہلکارآگ بجھانے میں مصروف رہے ۔آگ پر قابو پانے کے لیے لاہور،گوجرانوالا، سیالکوٹ اورجہلم سےریسکیو ٹیموں کو طلب کیاگیا تھا۔

آگ لگنے سے کروڑوں روپے کامال جل کر راکھ ہوگیا۔تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔